عالیہ بھٹ نے اپنی سالگرہ پر خود کو ٹریٹ دیتے ہوئے بلی کا بچہ گود لے لیا

عالیہ بھٹ نے اپنی سالگرہ پر خود کو ٹریٹ دیتے ہوئے بلی کا بچہ گود لے لیا

 عالیہ بھٹ نے اپنی سالگرہ پر خود کو ٹریٹ دیتے ہوئے بلی کا بچہ گود لے لیا

ممبئی: اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی سالگرہ پر خود کو ٹریٹ دیتے ہوئے بلی کا بچہ گود لے لیا۔عالیہ بھٹ جنہوں نے15 مارچ کو اپنی 24ویں سالگرہ منائی ہے نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر ایک تصویر جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ انھوں نے خود کو ایک بلی کا بچہ تحفے میں دیا ہے جو بہت ہی پیارا اور ان کے خاندان میں نیا اضافہ ہے۔

تصویر میں عالیہ بھوری آنکھوں والے سفید بلونگڑے کو پیار کر رہی ہیں اور لکھا ہے کہ” ہمارے خاندان میں نیا اضافہ،ہیپی برتھ ڈے ٹو می“۔ان کی بہن شاہین بھٹ نے بھی اسی بلی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کو عالیہ نے ”ایڈورڈ بھٹ“کا نام دیا ہے۔عالیہ کے پاس پہلے بھی سبز آنکھوں والی ایک نوجوان بلی شیبا ہے۔