زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 27 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ اضافے کی وجہ امریکہ سے ملنے والا سپورٹ فنڈ ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر 10 مارچ 2017 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 22 ارب 27 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 17 ارب 23 کروڑ 83 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 5 ارب 3 کروڑ 57 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 10 مارچ 2017 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 17 ارب 23 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

متذکرہ ہفتہ کے دوران مرکزی بینک کو کولیشن سپورٹ فنڈ کے تحت 20 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوئی جبکہ بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کی مد میں 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی ادائیگی بھی کی گئی۔

مصنف کے بارے میں