پاکستان کو مئی میں ابھرتی ہوئی معیشت کا درجہ ملے گا: امریکی ادارہ

پاکستان کو مئی میں ابھرتی ہوئی معیشت کا درجہ ملے گا: امریکی ادارہ

نیو یارک: امریکا کے ماڈرن انڈیکس اسٹریٹجی انڈیکسز نے پاکستان کو اس سال مئی میں ابھرتی ہوئے معیشت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی گزشتہ برس کے دوران ایشیا میں سب سے بہتر رہی۔

ایک اعلامیے میں امریکی ادارے ایم ایس سی آئی نے بتایا کہ مئی میں انڈیکس کا وسط مدتی جائزہ لیا جائے گا، اس دوران پاکستان انڈیکس کو ایمرجنگ مارکیٹ کا درجہ دے دیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایم ایس سی آئی ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ میں 35فیصد اضافہ دیکھا گیا ، اس دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی ایشیا میں سب سے بہتر رہی ۔

برطانوی جریدے اکنامسٹ کے مطابق جی ڈی پی میں اضافے سے پاکستان کے اسٹاک ایکسچینج میں بہتری ، غربت کی شرح میں کمی اور شہری آبادی میں مڈل کلاس بڑھی ہے۔

مصنف کے بارے میں