واٹس ایپ کا متعارف کرایا گیا نیا فیچر ختم کرنے کا فیصلہ

واٹس ایپ کا متعارف کرایا گیا نیا فیچر ختم کرنے کا فیصلہ

سلیکان ویلی : واٹس ایپ نے حال ہی میں متعارف کرایا گیا ایک جدید فیچر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

’اسٹوریز‘ کہلانے والے اس فیچر کو واٹس ایپ میں ٹیکسٹ ’اسٹیٹس‘ کی جگہ متعارف کروایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی ویڈیوز اور تصاویر اپنے واٹس ایپ اکاو نٹ پر پوسٹ کر سکتے ہیں جنہیں ان کے دوست دیکھ بھی سکتے ہیں لیکن یہ 24 گھنٹے بعد خودبخود ڈیلیٹ ہو جاتی ہیں۔

بالکل ایسا فیچر ایک اور مشہور سوشل میڈیا ایپ ’اسنیپ چیٹ‘ میں پہلے سے موجود ہے اور واٹس ایپ میں اس کی شمولیت کو چوری قرار دیا جارہا تھا۔ اگرچہ اس فیچر کی بدولت واٹس ایپ بھی فیس بک کی دوسری نمایاں ایپس کے قریب آگیا ہے لیکن صارفین نے اسے شدید ناپسند کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ’اسٹیٹس‘ کا پرانا فیچر بحال کیا جائے۔

صارفین کی شکایتوں کا جواب دیتے ہوئے واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ نہ صرف ’اسٹوریز‘ کا فیچر جلد ہی ختم کردیا جائے گا بلکہ اس کی جگہ تصاویر، ویڈیوز اور گفس شیئر کرانے کے لئے اور بھی بہتر ’اسٹیٹس‘ فیچر پیش کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں