آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی نے اپنے عہدے کو خیر باد کہہ دیا

آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی نے اپنے عہدے کو خیر باد کہہ دیا

پشاور: خیبر پختونخوا  کی تاریخ کے سب سے با اثر پولیس چیف  انسپیکٹر جنرل (آئی جی)  ناصر خان درانی نے ریٹائر ہونے کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔پولیس کے محکمہ میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھنے اور پنجاب و دیگر صوبوں میں پولیس مختلف اہم عہدوں پر فرائض انجام دینے والے ناصر درانی نے 2013 میں آئی جی خیبر پختونخوا کا اس شرط پر چارج سنبھالا تھا کہ وہ محکمے میں سیاسی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔

آئی جی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ناصر درانی نے بہت کم عرصے میں صوبے کے عوام میں پولیس کا تصور بدل دیا جو کہ اب عوامی شکایات پر پہلے سے زیادہ موثر نظر آتی ہے۔ناصر درانی نے پولیس کے محکمے سے خراب کارکردگی والے افسران سمیت کئی اہلکاروں کو برطرف بھی کیا۔ان کی طرف سے متعارف کرائی جانے والی پولیس اصلاحات کو ان کے ساڑھے 3 سالہ عہدے کی مدت کے دوران حاصل ہونے والی بہت بڑی کامیابی سمجھا جاتا ہے، جبکہ انہوں نے ان اصلاحات کو محکمہ پولیس کی انقلابی کامیابی بھی قرار دیا تھا۔