ساو تھ انڈین ماڈل کا نریندر مودی کی بیٹی ہونے کا دعویٰ

ساو تھ انڈین ماڈل کا نریندر مودی کی بیٹی ہونے کا دعویٰ

نئی دہلی : 25سالہ آوانی مودی کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے انتہائی چالاکی سے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے خود کو نریندر مودی کی بیٹی کہا اور میڈیا کے سامنے ایک تقریباً متنازع بیان داغ دیا۔


صحافی نے جب ان سے پوچھا کہ کیا آپ کا نریندر مودی سے کوئی رشتہ ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں میرا ان سے بہت قریبی رشتہ ہے۔ میں ان کی بیٹی ہوں جس طرح گجرات کی ہر لڑکی ان کی بیٹی ہے۔

آوانی مودی ساوتھ انڈیا کی ایک مشہور ماڈل ہیں۔ جنہوں نے کیلنڈر گرل میں کام کیا ہے۔ ساتھ ہی کافی بولڈ فوٹو شوٹس بھی کرتی رہی ہیں۔

نیوویب ڈیسک< News Source