ہونٹوں کی حرکت ہو گی نیا پاس ورڈ

ہونٹوں کی حرکت ہو گی نیا پاس ورڈ

ہانگ کانگ : وہ دن دور نہیں جب آپ کے ہونٹوں کی حرکت بھی پاس ورڈ کا کام کرے گی کیونکہ ہانگ کانگ کے ماہرین نے ایسی ٹیکنالوجی وضع کر لی ہے جو کسی صارف کو اس کے ہونٹوں کی حرکت کی بنیاد پر شناخت کر سکتی ہے۔
ہانگ کانگ باپٹسٹ یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین نے اس ٹیکنالوجی کا پیٹنٹ بھی حاصل کر لیا ہے جسے مارکیٹ میں متعارف کروانے کےلئے اب وہ کسی ادارے کی تلاش میں ہیں۔
ہونٹوں کی حرکت سے شناخت کی ٹیکنالوجی جسے ”لِپ پاس ورڈ“ کا نام دیا گیا ہے، انفرادی تحفظ کے سلسلے میں تازہ اضافہ قرار دی جاسکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں