صدر ٹرمپ کی بہو نے شوہر سے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

صدر ٹرمپ کی بہو نے شوہر سے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

واشنگٹن: صدر ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ نے اپنے شوہر ٹرمپ جونیئر سے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق علیحدگی کی یہ درخواست مین ہٹن کی ایک عدالت میں جمع کرائی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری

درخواست کے مطابق ان کے شوہر چالیس سالہ ٹرمپ جونیئر بھی اس علیحدگی پر متفق ہیں اور یہ دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے ۔ ٹرمپ جونیئر اور ونسیا کے پانچ بچے ہیں ۔

ٹرمپ جونیئر اپنے والد کے ساتھ کاروبار سے منسلک ہیں اور انھوں نے نومبر 2005 میں ونیسا کے ہیڈن سے فلوریڈا میں شادی کی تھی۔ ٹرمپ جونیئر سے شادی سے قبل ونیسا ٹرمپ نیو یارک میں فیشن ماڈل رہ چکی ہیں۔

یاد رہے صدر ٹرمپ بھی دو بار علیحدگی لے چکے ہیں اور اس وقت میلانیا ٹرمپ ان کی تیسری بیوی ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں