فیس بک نے مسلم مخالف گروپ”برطانیہ فرسٹ“ پر پابندی لگادی

فیس بک نے مسلم مخالف گروپ”برطانیہ فرسٹ“ پر پابندی لگادی
کیپشن: تصاویر بشکریہ بی بی سی

لندن:سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے مسلمانوں کے خلاف چلنے والے اینٹی مسلم گروپ”برطانیہ فرسٹ‘ اور اس کے دو رہنماﺅں پر پابندی عائد کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ دبنگ خا ن کی مبینہ بیوی سامنے آگئی،خودکشی کی کوشش

برطانوی جریدے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نفرت پھیلانے والوں کے خلاف ان دنوں کافی متحرک ہے اور اسی سلسلے میں ایک شاندار قدم اٹھاتے ہوئے اینٹی مسلم گروپ اور اس کے رہنماﺅں کا پیج فیس بک سے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

فیس بک کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ یہ گروپ متعدد مرتبہ کمیونٹی معیار کی خلاف ورزی کررہا تھا جس کی بناءپر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ لوگوں کی جانب سے اس گروپ کے خلاف کئی شکایات درج کرائی گئی تھیں۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ نے پہلے وارننگ دی اور باز نہ آنے پر گروپ اور اس کے رہنماو¿ں پر پابندی لگادی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری

برطانیہ فرسٹ گروپ مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر کرتا تھا۔ انتہا پسند رہنماو¿ں کی وجہ شہرت نومبر میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلم مخالف ویڈیوز کو شیئر کرنا تھا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس گروپ کے فالورز میں ایک ہیں۔