پاکستان کرکٹ بورڈ کراچی کے شائقین کرکٹ کے ساتھ ہاتھ کر گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کراچی کے شائقین کرکٹ کے ساتھ ہاتھ کر گیا

کراچی : پچیس مارچ کو کراچی میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے ٹکٹس تین گھنٹوں کے اندر دھڑا دھڑ فروخت ہوگئے ۔جن کو ٹکٹ ملے وہ تو خوشی خوشی گھروں کو روانہ ہوگئے لیکن ٹکٹ سے محروم شائقین کرکٹ مایوس اور پھر احتجاج کرتے دکھائی دئیے ۔شہریوں نے شکوہ کیا کہ ہزار روپے والے ٹکٹس بہت کم تعداد میں دستیاب تھے ،ٹکٹس نہ ملنے پر شائقین کرکٹ نے نعرے بازی بھی کی ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فائنل 2017, 7 یادگار لمحات جو سب کو ہمیشہ یاد رہیں گے
 
  ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوئی تو ویب سائٹ لوڈ کے باعث بیٹھ گئی . جس کے بعد شائقین کرکٹ نے ٹکٹس کے حصول کی خاطر نیند قربان کی اور رات کاٹ کر صبح سویرے ٹکٹ لینے پہنچ گئے لیکن ہزار والے ٹکٹس وہاں بھی نایاب تھے ۔چار ہزار والے ٹکٹس بھی جلد فروخت ہوگئے ۔ ٹکٹس نہ ملنے پر شائقین کرکٹ کی مایوسی غصے میں تبدیل ہوئی تو ٹکٹس سینٹرز کے باہر ہی نعرے بازی شروع کردی ۔شائقین کرکٹ نے الزام لگایا کہ ہزار والے ٹکٹس نایاب کردئیے گئے جبکہ ساتھ ہی انھوں نے ٹکٹ کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل تھری کے فائنل کی تمام ٹکٹس فروخت
 
 محتاط ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش تقریبا تینتیس ہزار ہے لیکن پی سی بی نے چھبیس ہزار پانچ سو ٹکٹس فروخت کے لیے کورئئیر کمپنی کو دئیے تھے جن میں چھ ہزار ٹکٹس ایک ہی دن میں آن لائن فروخت کر دیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل تھری کے فائنل کی ٹکٹس کی بڑی تعداد وی وی آئی پیز اور وی آئی پیز کو جائے گی جبکہ رہی سہی ٹکٹس اسپانسرز اور فرنچائیز اونرز کے حصے میں آئیں گیں جبکہ شائقین کرکٹ ہاتھ ملتے رہے جائیں گے

 
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں