ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی کی فتح یونس خان کے نام کردی

ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی کی فتح یونس خان کے نام کردی
کیپشن: فوٹو: کرک انفو

شارجہ:پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ایسے غیر ملکی کھلاڑی ہیں جو پاکستانیوں کے دلوں میں بستے ہیں ،انہوں نے ایک مرتبہ پھر ایسا کام کردیا ہے کہ جان کر پاکستانیوں کا ان کو ’سلیوٹ‘ مارنے کو دل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ کراچی کے شائقین کرکٹ کے ساتھ ہاتھ کر گیا

ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کیخلاف پشاور زلمی کی فتح کو کپتان ڈیرن سیمی نے سابق مرد مردان یونس خان کے نام کردیا۔یاد رہے کہ پشاور زلمی اگر آج کا میچ لاہور قلندرز کیخلاف جیتتی ہے تو وہ ایونٹ کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرجائے گی ۔

یونس خان اس وقت پشاور زلمی کے مینٹور کی حیثیت سے کام کررہے ہیں جبکہ ان کے ہاں گزشتہ دنوں دوسرے بیٹے اور تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:یونس خان ایک اور بیٹے کے باپ بن گئے

ڈیرن سیمی نے کراچی کنگز کیخلاف فتح کو مینٹور یونس خان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج واپس آئیں گے اور دوبارہ جیتیں گے جبکہ انہوں نے زلمی کے شائقین سے درخواست کی کہ وہ ٹیم کی حمایت جاری رکھیں۔ یونس خان بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے کراچی واپس آگئے ہیں۔