”مجھے پتا ہی نہیں تھا کہ یہ دونوں لڑکیاں میری بیوی کی بیٹیاں ہیں اور وہ۔۔۔“ محمد شامی کا نیا انکشاف

”مجھے پتا ہی نہیں تھا کہ یہ دونوں لڑکیاں میری بیوی کی بیٹیاں ہیں اور وہ۔۔۔“ محمد شامی کا نیا انکشاف

ممبئی :بھارتی ٹیم کے کھلاڑی محمد شامی او ران کی اہلیہ کے درمیان جاری جنگ میں ایک نیا موڑ آ گیاہے ،کھلاڑی نے انکشاف کیاہے کہ جب میری حسین جہاں سے شادی ہوئی تو انہوں نے مجھے پہلی شادی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا اور شادی کے بعد تھوڑا تھوڑا بتانا شروع کیا کہ ان کی بہن کی بیٹیاں ہیں جس کی موت ہو گئی ہےتاہم اب جب یہ فرنٹ پر آئیں تو ہمیں سچ معلوم ہواہے۔

یہ بھی پڑھیں :-  بیوی کے الزامات کے بعد محمد شامی بھی میدان میں آ گئے
بھارتی میڈیا کے مطابق محمد شامی نے بھارتی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہیں اپنی اہلیہ حسین جہاں کی کولکتہ کے رہائشی شیخ سیف الدین سے پہلی شادی کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا ، اور مجھے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ یہ دونوں لڑکیاں ان کی بیٹیاں ہیں جبکہ مجھے بتایا کہ یہ ان کی بڑی بہن کی ہیں ۔
ایک مرتبہ یہ خبر میڈیا میں آئی تھی کہ حسین جہاں نے شیخ سیف الدین سے پسند کی شادی کی تھی اور یہ شادی 2010 میں ٹوٹ گئی تھی جس میں سے ان کی دو بیٹیاں ہیں ۔بڑی بیٹی 14 سال اور چھوٹی بیٹی 10 سال کی ہے ۔شامی کا کہناتھا کہ حسین نے کبھی اس بارے میں ذکر بھی نہیں کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:- اہلیہ کے الزامات ، محمد شامی بی سی سی آئی کے نئے سالانہ سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم