روس میں آسمان سے سونا برس پڑا

روس میں آسمان سے سونا برس پڑا
کیپشن: سکرین شاٹ

یکسوک:روسی شہر "یکسوک" کے ائیرپورٹ پر طیارے کا کارگو سیکشن پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آسمان سے سونا برس پڑا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن واقعہ روس کے شہر ”یکسوک“ میں پیش آیا جب ایک طیارے کا کارگو سیکشن فضا میں پھٹ گیا جس میں موجود38کروڑ ڈالر کے ہیرے،جواہرت اور سونے کی اینٹوں کی بارش ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:”مجھے پتا ہی نہیں تھا کہ یہ دونوں لڑکیاں میری بیوی کی بیٹیاں ہیں اور وہ۔۔۔“ محمد شامی کا نیا انکشاف

دوران پرواز نِمبَس ائیرلائن کے طیارے "این اے-12" کا"کارگو سیکشن "رن وے کے قریب ہی پھٹ گیا اورحادثے سے طیارے میں موجود کنکریٹ بلاکس میں لپٹیں 9ٹن سونے کی پلیٹیں رن وے اور قریبی آٹو مارکیٹ پر آگریں۔

یہ بھی پڑھیں:محمد آصف نے شارجہ ٹین پریمپر لیگ سے معاہدہ کر لیا

روسی وزارت داخلہ نے 3اعشاریہ 4ٹن سونا بازیاب کرنے کی تصدیق کردی ہے جبکہ طیارے میں کروڑوں کی مالیت کے دوسرے ہیرے ،جواہرات بھی موجودتھے۔

ویڈیو دیکھیں: