ایئر مارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے نئے سربراہ نامزد

ایئر مارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے نئے سربراہ نامزد

اسلام آباد: ایئر مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کر دیا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مجاہد انور خان اس وقت ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ترجمان پی اے ایف کے مطابق ایئر مارشل مجاہد انور خان نے ایئرفورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1983 میں کمیشن حاصل کیا۔ پاک فضائیہ کے نامزد نئے سربراہ مجاہد انور خان کمبیٹ کمانڈر اسکول، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن سے فارغ التحصیل ہیں۔

  مجاہد انور خان چیف آف دی ایئر اسٹاف کے پرسنل اسٹاف آفیسر کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل سی فور آئی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ترجمان فضائیہ کے مطابق مجاہد انور خان نے اپنے کیریئر کے دوران مختلف تربیتی اور لڑاکا طیارے بھی اڑائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں