14 آزاد سینیٹرز نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی

14 آزاد سینیٹرز نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد: پنجاب اور اسلام آباد سے منتخب ہونے والے 14 آزاد سینیٹرز نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔ ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف کرمانی، رانا مقبول ،رانا محمود الحسن ،ہارون اختر ،ڈاکٹر اسد اشرف ، سعدیہ عباسی، اسحاق ڈار،شاہین خالد بٹ اور نزہت صادق نے بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی

مصدق ملک ، حافظ عبدالکریم اور کامران مائیکل اسلام آباد سے نومنتخب سینیٹرز مشاہد حسین سید اور اسد جونیجو بھی ن لیگ میں شامل ہوئے۔

تمام سینیٹرز نے حلف اٹھانے سے قبل ن لیگ میں شمولیت کے لیے فارمز پر دستخط کر دیے تھے جبکہ تمام سینیٹرز کی طرف سے الیکشن کمیشن اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شریفوں کی تجوریاں بھرنے کے لئے ملتان میٹرو بنائی گئی، عمران خان کا الزام

واضح رہے 12 مارچ کو اپوزیشن اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی سینیٹ کے نئے چیئرمین جبکہ سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے تھے جبکہ حکومتی اتحاد کے امیدوار راجہ ظفر الحق 46 ووٹ حاصل کر پائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں