کاجول کیساتھ فلم کرنے کیلئے معیاری سکرپٹ کی ضرورت ہے، اجے دیوگن

کاجول کیساتھ فلم کرنے کیلئے معیاری سکرپٹ کی ضرورت ہے، اجے دیوگن
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

ممبئی: بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ اداکارہ کاجول کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کاجول کے ساتھ فلم کرنے کے لئے معیاری سکرپٹ کی ضرورت ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اجے دیوگن نے کاجول کے ساتھ فلم کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکرپٹ پر منحصر کرتا ہے کہ وہ معیاری ہے یا نہیں اور جب بھی ہمیں معیاری سکرپٹ کی پیشکش کی گئی تو ہم اکٹھے ضرور فلم کریں گے.

معیاری سکرپٹ کے بغیر ہمیں فلم میں کاسٹ کرنا آسان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی اور کام کے درمیان توازن قائم رکھنے کی پوری کوشش کرتے ہیں، میں 8 گھنٹے سے زیادہ کام نہیں کرتا اور نہ ہی اتوار کو کام کرتا ہوں۔