مشرقی افریقی ملک روانڈا کی مساجد میں لاﺅڈ سپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد

مشرقی افریقی ملک روانڈا کی مساجد میں لاﺅڈ سپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد
کیپشن: فوٹو:کے ٹی پریس

کگلی:افریقی ملک روانڈا کے دارالحکومت کگلی کی مساجد میں لاﺅڈ سپیکر پر اذان دینے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لاﺅڈ سپیکر پر اذان دینے پر پابندی کی وجہ بتاتے ہوئے حکام نے کہا کہ 5 مرتبہ لاﺅڈ سپیکر پر اذان دینے کگلی کے ضلع نیاروگینگ کے شہریوں کو پریشانی ہوتی ہے لہٰذا ایسا قدم اٹھایا گیا ہے۔خیال رہے کہ نیاروگینگ ضلع روانڈا میں سب سے زیادہ مساجد والا علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔

مسلم ایسوسی ایشن کے ایک اہلکار نے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اذان کے وقت لاﺅڈسپیکر کی آواز کم بھی کی جا سکتی تھی۔دوسری جانب روانڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ مسلم کمیونٹی کو لاﺅڈسپیکر پر پابندی کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔