سینیٹ انتخابات میں 26 ن لیگی ارکان نے دوسری جماعتوں کو ووٹ دیئے

سینیٹ انتخابات میں 26 ن لیگی ارکان نے دوسری جماعتوں کو ووٹ دیئے

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں کس نے کس کو ووٹ سامنے آ گیا۔ ن لیگ کے 26 ارکان نے چودھری سرور اور شہزاد خان کو ووٹ ڈالے، حکمران جماعت کی بیوروکریسی کا انکشاف سامنے آ گیا۔چودھری سرور کو ووٹ ڈالنے والوں کا زیادہ ترتعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کو ووٹ ڈالنے والوں میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی چیئرمین، سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب
  
 مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان اسمبلی نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور ووٹ ڈالنے کی لاعلمی پر ن لیگ کی بیوروکریسی کے سامنے غلطی کااعتراف کرلیا۔ہم نے لاعلمی میں دوسری ترجیح میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالے،نو منتخب خواتین سینٹرز نے اعتراف کر لیا ۔ن لیگ نے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کو ووٹ ڈالنے کے خلاف پارٹی انتشار کے خدشہ کے پیش نظر کوئی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں