پی ایس ایل کے لیگ میچوں میں آج آخری دو میچ کھیلے جائیں گے

پی ایس ایل کے لیگ میچوں میں آج آخری دو میچ کھیلے جائیں گے
کیپشن: فوٹو :انٹرنیٹ

شارجہ:پی ایس ایل کے لیگ میچوں میں آج آخری دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز جب کہ دوسرا کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا۔اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے اور آج کھیلے جانے والے دونوں میچز میں پلے آف میچز کھیلنے والی خوش نصیب ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ملتان سلطانز، کراچی کنگز اور پشاور زلمی میں سے 2 ٹیمیں اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی۔