لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 173 کا ہدف دیدیا

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 173 کا ہدف دیدیا

شارجہ : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے 29ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی 173 کا ہدف دیدیا۔

لاہور قلندرز کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے اور تیسرے اوور میں حسن علی نے 19 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان کو سلو ڈلیوری پر بولڈ کر دیا، فخر نے 6 رنز کی اننگز کھیلی۔ قلندرز کے کپتان میکلم بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 7 کے انفرادی اسکور پر سمین گل نے بولڈ کر دیا۔

دو وکٹیں جلد گر جانے کے بعد ڈیو سچ اور سلمان آغا نے بہترین انداز میں ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔ ڈیوسچ نے 29 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی جبکہ آغا سلمان 95 کے مجموعی اسکور پر 28 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر لیام ڈاسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اننگز کے 15 ویں اوور میں حسن علی کی گیند پر سمین گل نے ڈیوسچ کا کیچ ڈراپ کیا لیکن اسی اوور میں حسن علی نے انہیں محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ ڈیوسچ نے 42 گیندوں پر 7 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 70 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

واضح رہے کہ اگر پشاور زلمی نے آج لاہور قلندرز کو ہرا دیا تو اس کی پلے آف کی سیٹ پکی ہو جائے گی اور کراچی کنگز کے لئے آج کھیلا جانے والا دوسرا میچ فیصلہ کن بن جائے گا۔ لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی تو کراچی کنگز اور ملتان سلطانز دونوں کو پلے آف کا ٹکٹ مل جائے گا اور پشاور زلمی ایونٹ سے باہر ہو جائے گی، کراچی کنگز آج اسلام آباد کو ہرانے میں کامیاب ہوگیا تو پلے آف میں جگہ بنا لے گا اور ہارنے کی صورت میں ملتان سلطانز سے رن ریٹ پر مقابلہ ہوگا۔ پشاور زلمی اور کراچی کنگز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے تو ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

۔