پاکستان مسلم لیگ (ن) شہبازشریف کے نام پر رجسٹرڈ ہوگئی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میاں شہبازشریف کے پارٹی کا صدر بننے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ان کے نام سے رجسٹرڈ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ بل کا فیصلہ سناتے ہوئے میاں نوازشریف کو بطور پارٹی صدر کے لیے بھی نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی مجلس شوریٰ نے میاں شہبازشریف کو پارٹی کا نیا صدر مقرر کیا جس کی منظوری جنرل ورکرز اجلاس سے لی گئی۔الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر مسلم لیگ (ن) کے آگے شہبازشریف کا بطور صدر نام بھی درج کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد (ن) لیگ نے میاں نوازشریف کو پارٹی کا تاحیات قائد مقرر کیا ہے۔