ایک سال میں پاکستان ریلوے کو تقریبا 20 ارب 60 کروڑ روپے کا نقصان ہوا

ایک سال میں پاکستان ریلوے کو تقریبا 20 ارب 60 کروڑ روپے کا نقصان ہوا

اسلام آباد: سال 2017 سے 2018 تک پاکستان ریلوے کو تقریبا 20 ارب 60 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں ریلوے حکام کی جانب سے ادارے کی کارکردگی رپورٹ کی جمع کروائی گئی جس میں بتایا گیا کہ جولائی 2017 کے بعد سے نقصانات میں اضافہ ہوا اور اگست 2017 تک یہ خسارہ 40 کروڑ 34 لاکھ سے بڑھ کر 3 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 2 ماہ بعد اکتوبر 2017 میں یہ منافع 3 ارب 41 کروڑ جبکہ دسمبر 2017 تک یہ 4 ارب 3 کروڑ تک جا پہنچا تھا جبکہ یہ خسارہ سب سے زیادہ صرف جنوری میں 3 ارب 20 کروڑ روپے دیکھا گیا۔

انہوں نے بتایا مالی سال 18-2017 کے لیے پاکستان ریلوے کا بجٹ 90 ارب روپے تھا، جس میں تنخواہوں اور پنشن پر 56 ارب روپے کے فنڈز خرچ ہوئے، تاہم بتایا گیا کہ اس خسارے کو کچھ اضافی ریونیو رسیدوں کو بنا کر اور خرچ کو کم کرکے کنٹرول کیا جاسکتا۔