عرفان خان اپنی بیماری دنیا کے سامنے لے آئے

عرفان خان اپنی بیماری دنیا کے سامنے لے آئے

ممبئی: مایہ ناز بالی ووڈ اداکار عرفان خان سے متعلق تمام قیاس آرائیاں ختم ہو گئی ، اداکار نے بالا ٓخر اپنی بیماری ظاہر کردی ان کا کہنا ہے کہ انہیں نیورو اینڈو کرائن ٹیومر نامی بیماری ہوئی ہے۔
عرفان خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے امریکی مصنف اور صحافی مارگریٹ مچل کا مشہور قول لکھا” زندگی پر ایسی کوئی پابندی نہیں کہ جو آپ چاہیں، وہی آپ کو ملے“۔

اس کے بعد انہوں نے اپنی بیماری کے متعلق بتایا کہ وہ نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ کافی مشکل بیماری ہے اور عام طور پر سننے میں نہیں آتی۔ ” نیورو“ کا مطلب صرف دماغی بیماری نہیں ہوتا تاہم میرے ارد گرد موجود محبتوں نے مجھے امید دی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ وہ اسی طرح اپنی محبتیں اور نیک خواہشات ان کے لیے بھیجتے رہیں۔ “
واضح رہے کہ نیورو اینڈو کرائن ٹیومر نامی بیماری کا براہ راست تعلق دماغ سے نہیں ہوتا بلکہ یہ آنتوں میں ہونے والی رسولیاں ہوتی ہیں جنہیں عموماً آنتوں کا کینسر کہاجاتا ہے۔