ن والے کہتے تھے روک سکو تو روک لو اب زرداری نے ان کو روک دیا ہے:قمر زمان

ن والے کہتے تھے روک سکو تو روک لو اب زرداری نے ان کو روک دیا ہے:قمر زمان
کیپشن: kamar zaman kaira ppp

راولپنڈی : پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف کی ڈگڈی اب نہیں بجے گی ، ادارے اگر آپ سے سوال کریں تو برے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ڈگڈی اب نہیں بجے گی ، ملک میں آج کل سیاسی گرما گرمی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اگر بے نظیر ، آصف زرداری جیلیں کاٹیں تو نیب اور تحقیقاتی ادارے اچھے ہیں اگر آپ سے سوال کریں تو برے ہیں ۔ ن والے کہتے تھے روک سکو تو روک لو اب آصف زرداری نے ان کو روک دیا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف نے پیسہ لوٹ کر باہر چھپا رکھا ہے۔