پرویز مشرف ایک ہفتے تک پاکستان نہ آئے تو عدالت کے حکم پر عمل ہوگا: احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ خصوصی عدالت نے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے، اس دوران پرویز مشرف اگر پاکستان نہ آئے تو پھر عدالت کے حکم پر عمل ہوگا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں اپنا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے اقدامات کرے۔

دوسری طرف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت نے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے، اگر ایک ہفتے تک پرویز مشرف نہ آئے تو خصوصی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ امید کرتے ہیں کہ مشرف بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرح عدالت میں پیش ہوں گے۔