کامران اکمل پی ایس ایل تھری میں سنچری بنانے والے پہلے بلے باز

کامران اکمل پی ایس ایل تھری میں سنچری بنانے والے پہلے بلے باز
کیپشن: psl 3 kamran akmal century

شارجہ : پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے پی ایس ایل تھری کی پہلی سنچری سکور کر ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے 61 گیندوں پر 107 سکور کیے  ۔

کامران اکمل پی ایس ایل تھری میں سنچری کرنے والے پہلے بلے باز ہیں ، انھوں نے سات چھکوں اور گیارہ چوکوں کی مدد سے یہ اعزاز حاصل کیا ہے ۔

شارجہ میں کھیلے گئے اس میچ میں کامران اکمل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔