پشاور نے لاہور کو شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی

پشاور نے لاہور کو شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی

شارجہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انتہائی اہم میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر پلے آف مرحلے میں اپنی جگہ بنا لی۔ پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 173 رنز کا ہدف کامران اکمل کی سنچری کی بدولت 12 گیندیں قبل ہی 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا گیا اور پہلے ہی اوور میں 19 رنز بنائے گئے تاہم دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر رکی ویسلز کائلز ایبٹ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔پشاور کو دوسرا نقصان ساتویں اوور میں 61 کے مجموعی اسکور پر ہوا جب یاسر شاہ نے ڈیوائن اسمتھ کو 14 رنز پر بولڈ کر دیا ۔ دو کھلاڑیوں کے آو¿ٹ ہونے کے بعد کامران اکمل اور محمد حفیظ نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا۔محمد حفیظ 27 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے لیکن دوسری جانب کامران اکمل نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور 59 گیندوں پر سنچری اسکور کی، وہ 107 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
اس قبل لاہور قلندر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ لاہور قلندرز کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے اور تیسرے اوور میں حسن علی نے 19 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان کو سلو ڈلیوری پر بولڈ کر دیا، فخر نے 6 رنز کی اننگز کھیلی۔ قلندرز کے کپتان میکلم بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 7 کے انفرادی اسکور پر سمین گل نے بولڈ کر دیا۔ دو وکٹیں جلد گر جانے کے بعد ڈیو سچ اور سلمان آغا نے بہترین انداز میں ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔ ڈیوسچ نے 29 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی جبکہ آغا سلمان 95 کے مجموعی اسکور پر 28 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر لیام ڈاسن کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔
اننگز کے 15 ویں اوور میں حسن علی کی گیند پر سمین گل نے ڈیوسچ کا کیچ ڈراپ کیا لیکن اسی اوور میں حسن علی نے انہیں محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کرا دیا۔ ڈیوسچ نے 42 گیندوں پر 7 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 70 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔