ایف بی آر نے پی سی بی سے پی ایس ایل 3 کے کھلاڑیوں کی تفصیلات مانگ لی

ایف بی آر نے پی سی بی سے پی ایس ایل 3 کے کھلاڑیوں کی تفصیلات مانگ لی

اسلام آباد: ایف بی آر نے پی سی بی سے پاکستان سپر لیگ تھری کے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تفصیلات مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے پی ایس ایل تھری کے کھلاڑیوں اور مالکان کے ٹیکس معاملات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر نے کھلاڑیوں کو کی گئی ادائیگیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کیلئے ریکارڈ مانگا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر لاہور قلندر، ملتان سلطان، پشاور زلمی، کراچی کنگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹر، اسلام آبادیونائٹیڈ کے مالکان کے ود ہولڈنگ ٹیکس کا بھی جائزہ لے گا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے لیگ میچوں میں آج آخری دو میچ کھیلے جائیں گے
 
 مزید پڑھیں: پشاور نے لاہور کو شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی
 
 مزیدپڑھیں: کامران اکمل پی ایس ایل تھری میں سنچری بنانے والے پہلے بلے باز