کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

 کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

شارجہ :شارجہ : پی ایس ایل تھری کے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحِلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

شارجہ میں کھیلے جارہے پی ایس ایل تھری کے آخری گروپ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 125رنز کا ہدف مقرر کیا  جس کو کراچی کنگز نے بآسانی حاصل کر لیا ۔

آج کے میچ میں یونائیٹڈ کے بیٹسمین کی کنگز کے بولرز کے ا?گے ایک نہ چلی ، ایک ایک کرکے ٹیم کے تمام بیٹسمین پویلین لوٹتے رہے، تاہم یونائیٹڈ کی اننگز کے ٹاپ اسکورر34رنز کے ساتھ آصف علی رہے ، جو انہوں نے 14گیندوں پر 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے اسکور کیے۔

اسلام آباد کے آﺅٹ ہونے والے بیٹسمین میں جے پی ڈومنی4، ایلکس ہیلز11، مصباح الحق 19 ، حسین طلت ایک رن ، چیڈوک والٹن 21، ا?صف علی 34، شاداب خان 8، فہیم اشرف 4، ظفر گوہر 3اور اسٹیو فن صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ ادھر کنگز کے بولرز پہلی اننگز میں چھائے رہے، ان میں عثمان خان نے سب سے زیادہ 4 وکٹ،محمد عرفان اور شاہد ا?فریدی نے 2جبکہ محمد عامر اور ٹائمل ملز نےایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔