نیوزی لینڈ مساجد میں دہشت گردی کا مرکزی ملزم برینٹن عدالت میں پیش

نیوزی لینڈ مساجد میں دہشت گردی کا مرکزی ملزم برینٹن عدالت میں پیش
مرکزی ملزم کو 5 اپریل تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ بی بی سی

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ مساجد میں دہشت گردی کا مرکزی ملزم برینٹن کوعدالت میں پیش کر دیا گیا۔ جس پر قتل کے الزمات عائد کر کے 5 اپریل تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔


وزیراعظم نیوزی لینڈ نے مساجد میں دہشت گردی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا اطلاع کے 36 منٹ بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ واقعے میں ملوث شخص کے پاس بندوق کا لائسنس تھا اور وقت آ گیا ہے گن قوانین تبدیل کیے جائیں۔

انہوں نے کہا حملہ آور پولیس کی تحویل میں ہے جبکہ متاثرہ کمیونٹی کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔ متاثرین کو بہت بڑا مالی پیکج دیا جائے گا۔