قومی کرکٹر آصف علی کی بیٹی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

قومی کرکٹر آصف علی کی بیٹی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین آصف علی کی بیٹی زندگی اور مت کی کشمکش میں مبتلا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور زلمی کے ہاتھوں پی ایس ایل فور کے ایلیمینیٹر میچ میں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز پریس کانفرنس میں کرکٹر آصف علی کی بیٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز آصف علی کی صاحبزادی کینسر میں مبتلا ہے۔ آصف علی کی صاحبزادی ان دنوں ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اسی باعث قومی کرکٹر شدید ذہنی دباﺅ اور پریشانی کا شکار ہیں۔

32a98b3bae1a8ab689d9be8e328e7d6f

تاہم اس مشکل صورتحال کے باوجود بلے باز نے پی ایس ایل 4 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو کئی فتوحات دلوائیں۔

اسی حوالے سے گزشتہ روز جب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز پشاور زلمی کیخلاف ایلیمینیٹر میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کر رہے تھے، تب وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔ ڈین جونز نے کہا ہے کہ آصف علی کی صاحبزادی بہت پیاری بچی ہے، تاہم بہت زیادہ بیمار ہے۔


اس سے قبل گزشتہ روز شاداب خان نے کہا بتایا تھا کہ آصف علی کی بیٹی بہت بیمار ہے۔ شاداب خان نے عوام سے آصف علی کی بیٹی کی صحتیابی کیلئے دعاوں کی اپیل بھی کی تھی۔