مسلمانوں کیخلاف زہر افشانی،آسٹریلوی سینیٹر کو نوجوان نے انڈہ دے مارا

مسلمانوں کیخلاف زہر افشانی،آسٹریلوی سینیٹر کو نوجوان نے انڈہ دے مارا
کیپشن: ویڈیو سکرین شاٹ

سڈنی :کرائسٹ چرچ مساجد میں ڈھائے جانیوالے ظلم کیخلاف جہاں پوری دنیا سراپا احتجاج اور غم میں ڈوبی ہوئی ہے وہیں مسلم مخالف سوچ رکھنے والے کم عقل افراد اس حملے کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں جن میں عام سے لیکر خاص شخصیات بھی شامل ہیں۔

ان افراد میں آسٹریلوی سینیٹر فریسرایننگ بھی شامل ہیں جن کو اس عمل کی سزا کے طور پر نوجوان نے انڈہ دے مارا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلو سینٹر فریسرا یننگ نے سوشل میڈیا پر شہیدنمازیوں کیلئے منفی باتیں پوسٹ کی تھیں جس پر مقامی لوگوں میں ان کیخلاف نفرت پائی جاتی تھی۔

سڈنی میں ایک تقریب کے دوران مقامی نوجوان نے آسٹریلوی سینیٹر فریسرایننگ کو انڈہ دے ماراجس پر سینیٹر اپنی اپنی خفت مٹانے کیلئے نوجوان پر تھپڑا ور لاتیں برساتے رہے۔

خیال رہے کہ کرائسٹ چرچ مساجد حملے کے بعد آسٹریلوی سینیٹر نے مسلمانوں کیخلاف زہر افشانی کی تھی۔