سانحہ کرائسٹ چرچ،نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی دوپٹہ پہن کر خواتین سے اظہار تعزیت

سانحہ کرائسٹ چرچ،نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی دوپٹہ پہن کر خواتین سے اظہار تعزیت
کیپشن: تصویر بشکریہ اے ایف پی

کرائسٹ چرچ:سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کافی سرگرم ہیں اور انہوں نے مسلم کمیونٹی سے اظہار تعزیت کرنے کیلئے شلوار قیمض اور دوپٹہ بھی لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مسلم کمیونٹی سے دوپٹہ پہن کر ملاقات کی۔جیسنڈا آرڈرن نے خواتین سے گلے مل کر اظہارِ تعزیت کیا ۔کالے رنگ کے کپڑوں میں ملبوس جیسنڈا آرڈرن نے مسلم خواتین سے گلے مل کر اظہار تعزیت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔جاں بحق تمام افراد کا تعلق مسلم دنیا سے تھا۔جب کہ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشتگردانہ حملے کے بعد نیوزی لینڈ نے اسلحہ قوانین میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم نیوزی لینڈ کا کہنا تھا اب وقت آگیا ہے اسلحہ قوانین تبدیل کیے جائیں، واقعہ میں ملوث شخص کے پاس بندوق کا لائسنس تھا۔


یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر فائرنگ کے نتیجے میں49 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔