نیوزی لینڈ میں شہادتوں کے بعد مسلمانوں نے اسی مسجد میں نماز کی ادائیگی شروع کردی

نیوزی لینڈ میں شہادتوں کے بعد مسلمانوں نے اسی مسجد میں نماز کی ادائیگی شروع کردی
کیپشن: ویڈیو سکرین شاٹ

کرائسٹ چرچ:دو مساجد میں خونریزی کے بعد مسلمانوں نے اللہ کی یکتائی اور بڑائی کو بیان کرنے اور انتہا پسند سفید فاموں کے منہ پر طمانچہ مارتے ہوئے کرائسٹ چرچ کی مسجد میں عصر کی نماز ادا کرکے پیغام دیا ہے کہ جتنا مرضی مشکل وقت آجائے مسلمان اپنے رب کی یکتائی بیان کرنے سے نہیں گھبراتے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں سفید فام شخص نے دو مساجد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 49 نمازی شہید ہو گئے۔

اسی حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ جس مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھنے کے لیے آنے والے مسلمانوں پر فائرنگ کی گئی اسی مسجد میں عصر کی اذان دی گئی اور شہر میں مقیم مسلمانوں نے نمازِ عصر اسی مسجد میں ادا کی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جس پر مسلم صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفید فام نسل پرست اور انتہا پسند مسلمانوں کو تو شہید کر سکتے ہیں تاہم وہ اسلام کو ختم نہیں کر سکتے۔

مسلمانوں نے اسی مسجد میں دوبارہ نماز ادا کر کے دنیا بھر کو یہ پیغام دیا کہ وہ اپنے دین اور مذہب کے لیے جان دینے سے نہیں ڈرتے۔اور اسلام کی خدمت کرنے کے لیے کوئی بھی قربانی دے سکتے ہیں۔