پاکستان نے بھارت کا ڈورن مار گرایا

پاکستان نے بھارت کا ڈورن مار گرایا
کیپشن: ڈرون ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر گرایا گیا ہے، فوٹو/ بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی کے قریب پاک فوج کے جوانوں نے بھارت کا ڈورن مار گرایا۔ ڈرون ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر گرایا گیا ہے۔

2e921bd60ba5ef5b9016cba1b831609b

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کا ڈورن 150 میٹر تک پاکستان کی حدود میں داخل ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تاہم پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی میں بھارتی طیارے بدحواسی میں پے لوڈ گرا کر چلے گئے جب کہ اگلے روز ایک بار پھر دراندازی کی بھارتی کوشش کو پاک فضائیہ نے ناکام بنایا اور 2 بھارتی طیارے نہ صرف مار گئے بلکہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا جسے بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا تھا۔