نئی گاڑیاں خریدنے والوں کو بڑ ا جھٹکا

نئی گاڑیاں خریدنے والوں کو بڑ ا جھٹکا
کیپشن: Image Source : Twitter

کراچی:نئی گاڑی خریدنے والوں کو کرارا جھٹکا، سترہ سو سی سی سے زائد گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھادی گئی۔فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے اضافے کے بعدنئی گاڑیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے 17سوسی سی سے زائدگاڑیوں پرعائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کے بعدگاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ اس حوالے سے آل پاکستان موٹرڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزادکہتے ہیں کہ گاڑیاں اسمبلزکرنے والی کمپنیوں سے قیمتیں کم کئے بغیرایف ای ڈی بڑھانا سراسرظلم ہے۔

ایچ ایم شہزاد نے مزیدکہا کہ ملک میں 3 کمپنیز کی اجارہ داری ہے اب نئی گاڑیوں کیاون کے ذریعے بلیک میلنگ بڑھے گی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ وفاقی حکومت گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائزڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔