جلالپور بھٹیاں میں 6 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل ،ملزم گرفتار

جلالپور بھٹیاں میں 6 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل ،ملزم گرفتار

جلال پور بھٹیاں (محمد زاہد منیر نیو نیوز جلال پوربھٹیاں سے )   کےمحلہ نجف ٹاؤن میں ظلم کی داستان رقم ہوئی ہے۔ جہاں پر کم سن بچی عبیرہ شہزادی گھر سے چیز لینے گئی تو اس کے ہمسایہ ذیشان ے ورغلا کر رکشا پر بیٹھا یا اور قریبی ویران جگہ پر لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر دیا ۔

پولیس نے ملزم کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا تو اس نے اقرار جرم کرلیا پولیس نے بچی کی لاش برآمد کر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ آنے پر کی جا سکے گی۔ اہل علاقہ نے بچوں سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر مشتمل ہو گئے اور سرگودھا روڈ پر روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا ۔ اہل علاقہ نے بچوں سے زیادتی کے ملزم کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے

۔