کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے طبی سہولیات یقینی بنائی جائیں،فردوس عاشق اعوان

کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے طبی سہولیات یقینی بنائی جائیں،فردوس عاشق اعوان


اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے ا طلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی چیلنج سے نمٹنے کے لئے سارک کے پلیٹ فارم سے کاوشیں دنیا کی آبادی کے بڑے حصے کو محفوظ بنانے میں کارگر ثابت ہو سکتی ہیں۔

پاکستان خطے کے دیگر ممالک کی تشویش میں برابر کا شریک ہے ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سارک نمائندوں کو پاکستان کی جانب سے وائرس پر قابو پانے کیلئے  اقدامات سے آگاہ کیا جن کا اعتراف عالمی ادارہ صحت بھی کرچکا ہے۔ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے خطرات سے بچائو کیلئے مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے لیے طبی سہولیات یقینی بنائی جائیں۔اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو اجازت دی جائے کہ کشمیریوں کے زندہ رہنے کے بنیادی حق کے تحفظ کے لیے وہ اپنا فرض ادا کر سکیں۔

سارک تنظیم خطے میں رہنے والے عوام کے مشترکہ مفادات سے متعلق ایک اہم ادارہ ہے اس ادارے کے حقیقی کردار کا اس سے بہتر وقت اور نہیں ہو سکتا۔