کرونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر قوم کو آگاہ کیا جائے، وزیراعظم

کرونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر قوم کو آگاہ کیا جائے، وزیراعظم
کیپشن: خطرے سے آگاہ ہیں مگر ایسے فیصلے نہ کریں جس سے خوف پیدا ہو، عمران خان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبے ہم آہنگی سے صورتحال سے نمٹ رہے ہیں اور کرونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر قوم کو آگاہ کیا جائے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس ملک میں کرونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کرونا سے نمٹنے کے لیے صوبوں کی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ معاون خصوصی ظفر مرزا ہر روز شام 5 بجے صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا خطرے سے آگاہ ہیں مگر ایسے فیصلے نہ کریں جس سے خوف پیدا ہو، ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔