اٹلی کی تازہ ترین صورتحال انتہائی تشویشناک ،اطالوی وزیرا عظم کا اہم بیان

اٹلی کی تازہ ترین صورتحال انتہائی تشویشناک ،اطالوی وزیرا عظم کا اہم بیان

روم:اطالوی وزیر اعظم جیو سیپ پہ کونتی نے کہا ہے کہ اٹلی اپنی معیشت کی بحالی کے منصوبے کے لئے تیار ہے کیونکہ موجودہ اقدامات ملکی معیشت کی مدد کے لئے ناکافی ثابت ہوئے ہیں۔

پیر کواخبار کوریئر ڈیلا سیرا کو ایک انٹریو میں کونتی نے کہا کہ(وبا سے) پہنچنے والا نقصان سنگین اور وسیع ہے۔ ایک حقیقی تعمیر نو منصوبے کی ضرورت ہوگی۔ملک کے عوامی صحت عامہ کے دبا وکا شکار نظام کی پریشانیوں سے گھبرائے ہوئے سرمایہ کار اٹلی کے 10 سالہ حکومتی بانڈ کو فروخت کررہے ہیں ۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے اثرات کو کم کرنے کے لئے اٹلی سکول اور تقریبا ہر قسم کے کاروبار کو بند کرنے والا یورپی یونین کا پہلا ملک ہے جس سے بحیرہ روم کے اس ملک میں گزشتہ ماہ سے اب تک 1ہزار809 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔