کرونا وائر س سے صحت یاب ہونے والی خاتون کی چند اہم باتیں

کرونا وائر س سے صحت یاب ہونے والی خاتون کی چند اہم باتیں

لاہور :اس وقت پوری دنیا جہاں کرونا وائرس سے خوفزدہ ہے وہیں ایک ایسی خاتون جو کرونا وائرس میں مبتلا رہنے کے بعد صحت یاب ہو چکی ہے ،اپنے فیس بک اکائونٹ پر کرونا وائرس سے متعلق انہتائی حوصلہ افزا باتیں شیئر کیں ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس خاتون کا نام الزبتھ شنیڈر ہے, اس نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ مجھے کورونا وائرس لاحق ہو گیا تھا اور اب میں مکمل صحت مند ہو چکی ہوں۔ میں اپنے تجربے کی بنیاد پر آپ کو بتارہی ہوں کہ اگر آپ کو یہ وباءلاحق ہوتی ہے تو گھبرائیے مت، گھر پر رہیں، آرام کریں اور یہ چیزیں استعمال کریں جو میں نے کیں اور اس وباءکو مات دی.

الزبتھ نے لکھا کہ بیماری کے دوران میں مسلسل سوڈافیڈ (Sodafed)لیتی رہی، افرین نسل سپرے (Afrin nasal spray)استعمال کرتی رہی۔ میں تین دن تک دن میں ایک بار دونوں نتھوں میں تین تین سپرے کرتی اور پھر اگلے تین دن ناغہ کرتی تھی۔ اس کے ساتھ میں پیوریفائیڈ پانی کے ساتھ نیٹی پاٹ (Neti pot)استعمال کرتی رہی۔ میرے خیال میں انہی اقدامات کی وجہ سے وباءمیرے پھیپھڑوں میں کم پھیلی۔ یہ کوئی طبی نصیحت نہیں ہے۔ میں صرف آپ کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کر رہی ہوں۔اگر آپ وائرس لاحق ہونے کے فوری بعد ان چیزوں پر عمل شروع کر دیں تو میرے خیال میں آپ بھی کورونا وائرس کی علامات سنگین ہونے سے بچ سکتے ہیں۔

نوٹ : کسی بھی بیماری کا اعلاج سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں