کرونا وائرس کا مسئلہ کافی سنجیدہ ہے :وزیرا علیٰ سندھ

کرونا وائرس کا مسئلہ کافی سنجیدہ ہے :وزیرا علیٰ سندھ

کرونا وائرس کا مسئلہ کافی سنجیدہ ہے :وزیرا علیٰ سندھ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا مسئلہ کافی سنجیدہ ہے۔ کورونا وائرس چائنا سے آیا لیکن انھوں نے اسکے خلاف جنگ کی ، چین سے پروازیں بند کردی گئی تھیں۔جو چائنا سے 34 افراد ٹیسٹ کیے گئے، سب منفی تھے۔ہمارے ہاں چائنا ریجن سے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔26 فروری کی شام کو پتا چلا کہ کراچی میں ایک شخص کو کورونا وائرس ہوا ہے جوکہ کنفرم ہوا۔میں نے اس کو سنجیدہ لیا اور کورونا کے حوالے سے میں روزانہ اجلاس منعقد کرتا ہوں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 393 ٹیسٹ ہم نے کیے ہیں جن میں 27 مثبت ہیں اور ان میں سے 2 صحتیاب ہوگئے ہیں۔25 کا علاج چل رہا ہے، اللہ کے فضل سے سب کے سب صحتیاب ہو رہے ہیں۔اس وائرس کا علاج کوئی نہیں ہے، اس سے ہوتا یہ ہے کہ اگر کسی کو ہو جائے تو وہ خود ہی ٹھیک ہو جاتا ہے۔آپ کی قوت مدافعت کا نظام ٹھیک ہے تو آپ کو کچھ نہیں ہوگا لیکن آپ سے دوسروں کو لگ سکتا ہے۔اگر کسی مریض کا ٹیسٹ 2 مرتبہ منفی ہوجائے تو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ٹھیک ہو گیا۔جو 27 مریض ہیں انکی ٹریول ہسٹری ہے۔8 کی ٹریول ہسٹری ہے، 3 دبئی، 3 ایران اور مقامی ٹرانسمیشن 5 سے زیادہ ہے، سعودی عرب سے 5، ایک قطر سے ہے۔

ایک وائرس کا متاثرہ شخص لندن سے آیا ہے۔ایک بچہ کوئٹہ سے آیا اسکو بھی کورونا وائرس تھا۔115 کیسوں کی سفری ہسٹری ہے باقی رابطے میں رہنے والوں کے ٹیسٹ کیے ہیں۔ہم بڑے پیمانے پر ٹیسٹ نہیں کررہے ہیں۔مسئلہ کٹس کا نہیں بلکہ مسئلہ ٹیسٹ کرنے کا ہے۔ہم روزانہ 200 ٹیسٹ کرسکتے ہیں۔ٹیسٹ کرنا ضروری نہیں۔ضروری یہ ہے کہ ایک دوسرے سے دور رہیں اوراحتیاط کریں۔853 زائرین سندھ کے ہیں۔انھوں نے کہاکہ انکا وہاں قرنطینہ کریں گے۔قرنطینہ کا مطلب ہے وہ 14 دن بالکل اکیلے رہیں گے۔قرنطینہ کا کام وفاقی حکومت کا ہے، صوبوں کا نہیں۔جب دوسری جگہوں سے کوئی کیس نہیں ا?رہا تھا تو ہمیں پریشانی ہوئی۔لوگ تو ایک جگہ سے ا?رہے ہیں لیکن کہیں اور کیس کیوں نہیں ہورہا۔بڑی افواہیں گردش کررہی ہیں۔جو بھی کیس ا?ئے گا ہم بتائیں گے۔چھپانے کا مقصد نقصان پہنچانا ہے۔جس دن لوگ تفتان سے آئیں گے ہم انکو قرنطینہ میں رکھیں گے۔ہم نے سکھر میں محکمہ لیبر کے 1 لاکھ 24 ہزار فلیٹس ہیں جن کو ہم نے قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کردیا۔ہم نے ہر سہولت وہاں دی ہے ، واش روم، بجلی اور دیگر سہولیات فراہم کی ہیں۔ہم 5 اسٹار سہولیات نہیں دے سکتے لیکن ہم نے بہترین سہولیات دی ہیں اور دے رہے ہیں۔