سعودی عرب میں لاک ڈائون شروع ،لاک ڈائون ہے کیا ؟

سعودی عرب میں لاک ڈائون شروع ،لاک ڈائون ہے کیا ؟

جدہ : کرونا وائرس کا خدشہ ،سعودی عرب میں لاک ڈاؤن ہونا شروع ہو گیا ہے تمام بڑے سٹور شاپنگ مال اور ہوٹل بند کر دئیے ہیں صرف اشیاخوردونوش والی دوکانیں اور میڈیکل سٹور کھلے ہیں ۔

سعودی حکومت کی جانب سے کرونا کے بچاو کے لیے لاک ڈاؤن کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے تمام قومی سرکاری اداروں کو ْ16 روز کے لیے بند کرنے کا اعلان تمام انٹر نیشنل ائر پورٹ بند کر دئیے گیے ہیں اور قومی اداروں میںْ 16 دن کی چھٹیاں دے دی گی ہیں جبکہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے پہلے سے ہی بند ہیں اور تمام بڑے شاپنگ مال اور کھانے پینے کے ہوٹلوں کو بھی بند کیا جا رہا ہے.

ہوٹلوں میں بیٹھ کر کھانا سختی سے منع کر دیا گیا ہے جبکہ صرف ڈیلوری کی صورت میں ہوٹل سے کھانا لے جایاجا سکے گا اور پاکستانی سکولوں میں امتحانات بچوں سے آن لائن لیے جا رہے ہیں اور پاکستانی عمرہ زائرین کو پانچ سے چھ دن مئںْ واپس بھجا جائے گا جن کے لیے یک طرفہ پروازوں کا سلسلہ جاری ہے اور قونصلیٹ جدہ اور پاکستان حج مشن نے حاجیوں کے کی معاونت کے لیے جد مکہ اور مدینہ میں خصوصی کاؤنٹر قائم کئیے ہوئے ہیں.

 سعودی عرب میں مقامی افراد کے لیے عمرہ بند ہے کیا ہوا ہے اور تمام مساجد میں نماز کا دورانیہ کم کر دیا گیا ہے اور ازان کے فوری بعد جماعت شروع کر دی جاتی ہیحکومت کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدبیر کی پیش نظر ہجوم والی جگہوں پے جانے اور غیر ضروری سفر سے منع کر دیا گیا ہے اب تک سعودی عرب میں 118 مریض کرونا کے سامنے ہیں جن میں سے دو صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔