وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ، لانگ مارچ سے نمٹنے پر غور ہوگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ، لانگ مارچ سے نمٹنے پر غور ہوگا
کیپشن: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ، لانگ مارچ سے نمٹنے پر غور ہوگا
سورس: file

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو رہا ہے ۔اجلاس میں  ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ سینیٹ انتخابات اور اپوزیشن کے دھرنے پر بھی مشاورت ہوگی۔ گیس کی ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کے اجرا کی منظوری بھی  دی جائے گی.

آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے ۔اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

سینیٹ انتخابات اور اپوزیشن کے دھرنے پر بھی مشاورت ہوگی۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں   نیشنل بک فاونڈیشن کے ایم ڈی کی تقرری، ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کے اجرا کی منظوری ، چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اضافی چارج کی منظوری اور رولز اف بزنس 1973 میں ترامیم کی منظوری متوقع ہے۔

اجلاس میں سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او کے اضافی چارج کی منظوری کا  بھی امکان ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات  اورای سی سی کے 10 مارچ کے فیصلو ں  کی توثیق کی جائے گی۔

اداروں کے سربراہاں کی خالی آسامیوں پر تقرری کی پیش رفت پر  بریفنگ بھی  ایجنڈے میں شامل ہے۔،نقصان میں جانے والے سرکاری اداروں کے فرانزنک آڈٹ کے بارے میں پیش رفت سے  بھی آگاہ کیا جائے گا،سوشل ویلفیئر فنڈ 2021 کے استعمال کےلئے رہنما اصولوں کی منظوری دی جائے گی ۔