برطانوی کورونا کے وار شدید ، مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد ہوگئی 

برطانوی کورونا کے وار شدید ، مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد ہوگئی 
کیپشن: برطانوی کورونا کے وار شدید ، مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد ہوگئی 
سورس: file

اسلام آباد: کورونا کی تیسری لہر سنگین ہوگئی ۔ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد تک پہنچ گئی ۔مہلک وائرس مزید 58افراد کی جان لے گیا،،،اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 595 ہوگئی۔

این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق 24گھنٹے کے دوران 2 ہزار 511نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ 35 ہزار 300 سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ متاثرہ افراد کی تعداد6 لاکھ9ہزار 64ہوگئی جبکہ 5 لاکھ 73 ہزارسے زائد صحت یاب ہوگئے۔

واضح رہی کہ پنجاب میں کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔ بڑھتے خطرے کے پیش نظرلاہور،راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔لاہور سمیت پنجاب  کے کئی شہروں میں 6بجے مارکیٹس بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔

صورتحال پر این سی او سی نے تحفظات کا اظہار  کیا ہے۔ اجلاس میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں  پر سخت  کریک ڈاؤن پر  اتفاق کیا گیا ۔عمل درآمد نہ ہونے کی  صورت میں  سیاحت کو بند  کرنے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

پنجاب  میں  برطانوی کورونا  نے پنجے گاڑ ے ہیں۔  لاہور ،راولپنڈی ، فیصل آباد ،،سرگودھا ، ملتان،گوجرانوالہ اور گجرات میں لاک ڈاؤن  ۔شہریوں کی نقل و حرکت گھروں تک محدود ہے۔ 

کراچی سمیت  سندھ میں ایک ماہ کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن  لگادیا گیا۔ صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک کاروبار کھلا رکھنے کی اجازت  ہے۔  شادی  کی تقاریب میں 300 افراد  شرکت کرسکیں گے۔کھلے مقام پر کھانا کھلایا جاسکے گا۔

خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع کیلئےنئے ایس او پیز جاری کردیے گئے۔ مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد اور سوات میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند ہوں گی۔ کوٹلی آزاد کشمیر میں  بھی مکمل لاک ڈاؤن  ہے۔ تعلیمی ادارے  28مارچ تک مکمل بند رہیں گے ۔