راشد خان نے 21 ویں صدی کا منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا 

راشد خان نے 21 ویں صدی کا منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا 

کابل : افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان نے اکیسویں صدی میں ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ اوورز میں باؤلنگ کرنے کا انوکھا ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔

بائیس سالہ راشد خان نے شیخ زید کرکٹر سٹیڈیم میں افغانستان اور زمبابوے کے مابین کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ننانوے اعشاریہ دو اوورز کیے ۔ اس سے قبل کرکٹ کی دنیا کی لیجنڈ لیگ سپنر شین وارن نے انیس سال قبل دو ہزار دو میں نیو لینڈز ، کیپٹ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اٹھانوے اوورز کیے تھے ۔ 

یاد رہے کہ افغانستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر  دو میچز کی سریز ایک ایک سے برابر کردی تھی ۔ افغان ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے آخری روز زمبابوے کی جانب سے دیا جانیوالا ایک سو آٹھ رنز کا ہدف چار وکٹوں پر پورا کرلیا تھا ۔