حکومت چلنے والی نہیں،وہ وقت دور نہیں جب یہ اپنے لانے والوں پر چڑھ دوڑیں گے: شاہد خاقان

حکومت چلنے والی نہیں،وہ وقت دور نہیں جب یہ اپنے لانے والوں پر چڑھ دوڑیں گے: شاہد خاقان
کیپشن: حکومت چلنے والی نہیں،وہ وقت دور نہیں جب یہ اپنے لانے والوں پر چڑھ دوڑیں گے: شاہد خاقان
سورس: file

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ حکومت کا معاملہ چلنے والا نہیں ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب یہ اپنے لانے والوں پر چڑھ دوڑیں گے۔

                                                      

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  جہاں 100ووٹرز ہوں وہاں بھی کیمرے لگتے ہیں، اب عدالتوں کے چکر لگیں گے، عدالتیں فیصلہ کریں گی۔جس شخص کی نگرانی میں کیمرے لگےوہ دھاندلی کے ذریعے دوبارہ چیئرمین بن گیا۔حکومت نے سینیٹ الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی، کیمرے لگائے۔

انہوں نے کہا کہ جواب دینا ہو گا کیمرے کس نے لگائے  اگراخلاقی  اقدار ہوتیں تو چیئرمین سینیٹ خود کہتے وہ ہار گئے ہیں۔ اپنے جرم چھپانے کیلئے الیکشن کمیشن پر الزام لگا رہے ہیں۔ فارن  فنڈنگ کیس پر حکومت ایک دن بھی نہیں رہ سکتی ۔فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ حکومت کے خلاف آئے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  چیئرمین نیب سپریم کورٹ کے جج نہیں ہیں۔ غیرمنتخب لوگوں کو زیب نہیں دیتا عوام میں جاکر گالیاں دیں۔ ایک گالی کے جواب میں دس گالیاں دے سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی مہم خود چلائی تھی ۔وزیر خزانہ اور وزیراعظم کو فوری مستعفی ہوجانا چاہے ۔ وزیراعظم نے جعلی اعتماد کا ووٹ لیا۔اپنی ہار تسلیم کرنے کے بجائے حکومت الیکشن کمیشن پر چڑھ دوڑی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ آج پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہو رہا ہے ۔اجلاس میں استعفوں اور لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔