لوگ ٹیکس نہیں دیتے ، اربوں کا نقصان ہو رہا ہے: وزیراعظم عمران خان

لوگ ٹیکس نہیں دیتے ، اربوں کا نقصان ہو رہا ہے: وزیراعظم عمران خان
کیپشن: لوگ ٹیکس نہیں دیتے ، اربوں کا نقصان ہو رہا ہے: وزیراعظم عمران خان
سورس: file

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ  لوگ ٹیکس نہیں دیتے ۔ملک کا اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ معیشت کے چند بڑے سیکٹرز میں ٹیکس چوری ہو رہی ہے۔ سگریٹ سازی کےشعبے میں 40 فیصد ٹیکس نہیں دیاجا رہا۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینز انتخابات میں شفافیت کیلئے ناگزیر ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد خطاب کرتے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  ایف بی آر نے یقین دہانی کرائی تھی کہ یکم جون سےٹریک اور ٹریس نظام  نافذ ہو جائے گا۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے مجوزہ ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر اسٹے آرڈر دےدیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کےاسٹےآرڈرکوختم کرنےکیلئےہرممکن قانونی کوشش کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کو ملک میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو کورونا کے بڑھتے کیسزپراظہارتشویش کیا گیا۔وزرا نے کہا کہ کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں احتیاط کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا ایس و اپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ پہلے فیز میں ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی۔ عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سگریٹ سازی  کے شعبے میں 19 فیصد ٹیکس صرف 2 بڑی کمپنیز دے رہی ہیں۔ ایف بی آر میں ٹریکنگ سسٹم لےکرآرہے ہیں۔ ایف بی آر 15 سال سےکوشش کر رہا، اسے روک دیاجاتاہے۔ آٹومیشن نہ ہونےکی وجہ سےٹیکس چوری ہورہا ہے ۔ان ڈائریکٹ ٹیکس لگانےسےمہنگائی بڑھتی ہے۔ایف بی آر کی کوشش رہی ہے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لایا جائے۔