جس کے ساتھ بھی اداکاری کرتی ہوں سکینڈل بن جاتا ہے، اداکارہ مایاعلی

جس کے ساتھ بھی اداکاری کرتی ہوں سکینڈل بن جاتا ہے، اداکارہ مایاعلی
سورس: File photo

لاہور، اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ جس بھی ہیرو کے ساتھ اداکاری کرتی ہوں لوگ سکینڈل بنادیتے ہیں 

اداکارہ مایا علی نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہاکہ  لوگوں نے عثمان خالد بٹ کے ساتھ کئی بار میرے اسکینڈلز بنائے اور اب شہریار منور کے ساتھ میرے اسکینڈلز بنائے جارہے ہیں۔ 
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی باتوں کا مطلب یہ ہے کہ  میں ایک اچھی ادکارہ ہوں کیونکہ جس کے ساتھ بھی کام کرتی ہوں لوگوں کو میری اس ہیرو کے ساتھ کیمسٹری اتنی اچھی لگتی ہے کہ وہ سب کو حقیقت محسوس ہونے لگتا ہے۔

ٹی وی پروگرام کے دوران  مایا علی کی جانب سے میزبان احسن خان کو بھی مزاحیہ لہجے میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہوں نے کہا کہ صرف آپ( احسن خان )ہی وہ اداکار ہیں جن کے ساتھ میرا کوئی اسکینڈلز سامنے نہیں آیا جس کا مطلب ہے کہ احسن آپ میں کوئی کمی رہ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب باتیں گلیمر اور فیلڈ کا حصہ ہیں جو میرے ہی نہیں بہت سے لوگوں کے ساتھ جوڑی جاتی ہیں ۔