سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن،241 افراد گرفتار

سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن،241 افراد گرفتار
سورس: File photo

ریاض،سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن241 افراد گرفتار

سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ہے ۔ آپریشن کے دوران کئی وزارتوں کے ملازمین سمیت 241 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ 

حکام کے مطابق کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کے دوران مزید گرفتاریوں کا امکان ہے ۔ سعودی نیشنل اینٹی کرپشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کی فہرست میں  وزارت داخلہ، صحت، میونسپل، دیہی امور، ہاؤسنگ، تعلیم، انسانی بہبود، سوشل ڈیولپمنٹ، کسٹم اور پوسٹل کے ملازمین شامل ہیں۔

سعودی حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف رشوت لینے، اختیارات کا غلط استعمال اور جعل سازی کے الزامات ہیں اگر یہ الزامات ثابت ہوگئے تو سخت سزائیں ہوسکتی ہیں ۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ چند برسوں میں حکومت کی جانب سے کرپشن کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا چکی ہیں جن میں کئی وزراء بھی شامل ہیں ۔